ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورمیں نقشہ سٹاپ پرڈاکووں نےشہری کو گولی ماردی، سی سی ٹی وی نےمنظر ریکارڈ کرلیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: مسلم ٹاؤن کے علاقہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے شہری کے زخمی ہونے کا معاملہ ۔ سٹی فورٹی ٹو نے واقعہ کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی ۔
 واردات نقشہ سٹاپ پر علی ہجویری گیس ریفلنگ کی دکان میں 10 جون کی رات پونے 3 بجے ہوئی ۔۔۔ سی سی ٹی وی میں موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان دکان میں داخل ہوتے نظر آتے ہیں ۔ ایک ملزم پتلون شرٹ، دوسرا شلوار قمیض میں ملبوس ہوتا ہے ۔ملزمان گن پوائنٹ پر دکان مالک ارشد کو یرغمال بنانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ مزاحمت کرنے پر ایک ملزم فائرنگ کرتا نظر آتا ہے ۔ دکان مالک ارشد کو سینے اور ہاتھ پر گولی لگ جاتی ہے، جس کے بعد وہ زخمی ہو کر بیٹھ جاتا ہے ۔

اسی دوران ایک ملزم کیش کاؤنٹر سے نقدی لوٹ لیتا ہے ۔ ملزمان واردات کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہو جاتے ہیں۔ دوسری جانب مسلم ٹاؤن پولیس نے متاثرہ دکاندار کے بھائی کاشف کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی اور
جائے وقوعہ سے ملنے والے دیگر شواہد کی مدد سے ملزموں کی تلاش کی جا رہی ہے ۔