وزیراعظم شہبازشریف نےسبزہ زار اسپورٹس کمپلیکس میں ٹیبل ٹینس اور کیرم کھیلا

11 Jun, 2023 | 05:42 PM

Read more!

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے لاہورر مین سبزہ زار اسپورٹس کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر خود  بھی ٹیبل ٹینس،  کیرم بورڈ اور بیڈمنٹن کھیلا۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ محسن نقوی بھی کیرم بورڈ کے کھیل میں ان کے ساتھ شریک ہوئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کیرم کی گیم بھی لگائی، محسن نقوی کی ا چھی شاٹ کی وزیراعظم نے تالی بجا کر تعریف کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اسپورٹس کمپلیکس کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا، حکام نے کمپلیکس میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسپورٹس کمپلیکس کے قیام سے نوجوانوں میں صحت مند جسمانی سرگرمیاں فروغ پائیں گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے سبزہ زار اسپورٹس کمپلیکس میں ٹیبل ٹینس، کیرم بورڈ اور بیڈ منٹن کھیلنے کی وڈیو کلپ سوشل میڈیا مین وائرل ہو گئیں۔ پاکستانی ٹویٹر  صارفین نے ان کی نوجوانوں کے ساتھ کھیل کی سرگرمیوں میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کی جسمانی فٹنس کےحوالہ سے بھی دلچسپ تبصرے کئے۔

وزیراعظم نواز شریف نے ٹویٹر میں ایک مداح کی پوسٹ کی ہوئی وڈیو کلپ کو اپنے تبصرہ کے ساتھ ری ٹویٹ بھی کیا۔

مزیدخبریں