محی الدین: پاکپتن کے نواحی گاؤں شام گڑھ میں دیرینہ رنجش پرداماد نے سسر، بیوی اور سالے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
پاکپتن کے نواحی گاؤں شام گڑھ میں دیرینہ رنجش پر 3 افراد قتل کردیئے گئے۔ مبینہ طور پر داماد نے سسر، بیوی اور سالے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ مقتولین میں غلام فرید بلوچ، بیٹا ثاقب خان بلوچ اور بیٹی آمنہ شامل ہیں۔ ملزمان قتل کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس شواہد اکھٹے کرنے میں مصروف ہے، کاروائی جاری ہے ملزمان جلد پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔ دوسری جانب ڈی پی او پاکپتن بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔