گورودوارہ جنم استھان صاحب میؓں جوڑ میلہ کی تقریبات، آر پی او نے سکیوٹی انتظامات کا جائزہ لیا

11 Jun, 2023 | 03:08 PM

گورودوارہ جنم استھان صاحب میؓں جوڑ میلہ کی تقریبات، آر پی او نے سکیوٹی انتظامات کا جائزہ لیا

ویب ڈیسک: ننکانہ صاحب کے ریجنل پولیس آفیسر  بابر سرفراز الپا نے ڈی پی او صاعد عزیز کے ہمراہ گوردوارہ جنم استھان کا وزٹ کیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق دونوں افسروں نےسکھوں کے مذہبی تہوار جوڑ میلہ گورو ارجن دیو جی کی جاری تقریبات کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔ آر پی او نے دوران وزٹ تمام پولیس افسران و جوانوں کو سیکیورٹی ڈیوٹی کے دوران زائرین کی حفاظت کے لئےہر طرح مستعد رہنے کے ساتھ بہترین رویہ رکھنے کی ہدایت کی۔سکھ برادری نے آر پی او کی گوردوارہ آمد پر استقبال کیا اور پھول پیش کیے۔ آر پی او نے سکھ یاتریوں سے ملاقات کی اور فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی۔
 آر پی او شیخوپورہ بابر سرفراز الپا نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں سکھ برادری کے مذہبی تہوار اور گوردواروں کی حفاظت ہمارا اولین فریضہ ہے ۔ جوڑ میلہ کی تقریبات کو پر امن کامیاب بنانے کے لیے تمام سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں۔

مزیدخبریں