راو دلشاد: وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں سے اہم مشاورتی بیٹھک۔
چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز ،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ،معاون خصوصی وزیراعظم عطاء اللہ تارڑ ،معاون خصوصی وزیراعظم ملک محمد احمد خان اجلاس میں شریک ہوئے۔ مشاورتی اجلاس میں سیاسی صورتحال ،قانونی امور پر طویل مشاورت ،مسلم لیگ ن میں اہم سیاسی رہنماؤں کی شمولیت پر بھی مشاورت کی گئی۔ مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔