ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیز آندھی اور طوفان,حادثات میں 27 افراد جاں بحق،146 زخمی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عامر شہزاد : خیبر پختونخوا میں تیز آندھی اور طوفان کے باعث ابتک مختلف واقعات میں 27افراد جاں بحق جبکہ 146زخمی ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق  تیز اندھی اور طوفانی بارشوں سے ابتک لکی مروت،کرک اور بنوں میں 27 افراد جانبحق جبکہ 146 افراد زخمی ہوئے، 69 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

بنوں میں ناگہاں آندھی اور طوفان نے تباہی مچا دی تو پاک فوج کے جوان فوراً عوام کی مدد کے لئے حرکت میں آ گئے، فوج کی امدادی ٹیموں نے نہ صرف زخمیوں کو فوری طبی امداد دی اور ہسپتالوں تک پہنچایا بلکہ ملبہ ہٹانے میں بھی مصیبت زدہ عوام کی مدد کی۔

 سیکرٹری محکمہ ریلیف کا کہنا ہے کہ متاثرین کےلیے امدادی سامان کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہےہیں، صوبائی حکومت متاثرین کی بھرپور امداد کے لیے کوشاں ہے، ضلعی انتظامیہ نقصانات کو تخمینہ لگانے کی ہدایت کی ہے کہ متاثرین کو حکومتی پالیسی کے مطابق ریلیف مہیا کیا جائے

  ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے نے ضلع بنوں کے متاثرین کےلیے چار کروڑ روپے جاری کردیے ہیں اور پی ڈی ایم اے اضلاع کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔