طوفان بیپر جوئے کراچی سے 770 کلومیٹر دور رہ گیا

11 Jun, 2023 | 12:50 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: سمندری طوفان بیپر جوئے شمال مشرق کی جانب بڑھتا ہوا کراچی سے 770 کلومیٹر دور رہ گیا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کراچی سے 770 کلو میٹر دور جنوب میں موجود ہے، طوفان ٹھٹھہ سے 730 کلومیٹر جبکہ اورماڑہ سے 830 کلومیٹر دور رہ گیا، طوفان بیپر جوائے شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔

 محکمہ موسمیات نےمزید بتایا کہ سمندری طوفان کےارد گرد قریبی علاقہ کےسمندر میں لہریں 30 سے 40 فٹ تک بلند ہورہی ہیں، طوفان کے گرد ہوائیں 140 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہیں، سمندری طوفان سے ممکنہ خطرات کے باعث سمندر میں جانے پر پابندی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ بیپرجوئے سائیکلون کے مزید نزدیک آنے سے 13 جون کی شام سے سندھ کے جنوبی اوور جنوب مشرقی علاقوں کراچی، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، میرپور خاص اور تھرپارکر میں 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی تیز ہواوں کے ساتھ تیز بارش ہو سکتی ہے۔ طوفان کے سبب چلنے والی تیز ہواوں  سے  خصوصاً کراچی میں  زیر تعمیر عمارتوں، درختوں اور ہورڈنگز/بل بورڈز کا نقصان ہو سکتا ہے۔تیز طوفانی ہوائیں جنوبی سندھ کے دیگر ساحلی علاقوں  میں بھی کچے گھروں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں،

اس طوفان کے نزدیک آنے سے سمندر کے حالات بہت زیادہ غیر معمولی ہوسکتے ہیں۔
طوفان کے مرکزی علاقہ کے ارد گرد 25 - 28 فٹ لہریں بن سکتی ہیں اوراونچی لہروں کے ساتھ
ساحل تک  3 میٹر (8-10 فٹ) کبلند لہروں کے طوفان کا امکان ہے

این ڈی ایم اے کے 10 جون کی رات ساڑھے گیارہ بجے جاری کئے گئے الرٹ میں واضح کیا گیا کہ یہ سائیکلون ایک ابھرتی ہوئی صورتحال ہے اور اس کے اثرات آگے بڑھنے کے ساتھ ہی یقینی ہوں گے۔

مزیدخبریں