بھارتی سینئر اداکار انتقال کر گئے

11 Jun, 2023 | 12:23 PM

مانیٹرنگ ڈیسک: ’جنون‘  اور  ’بنیاد‘ جیسی سپر ہٹ بالی وڈ فلموں سے مقبولیت پانے والے بھارتی سینئر اداکار منگل دھلون انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منگل دھلون کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور گزشتہ کئی روز سے شدید طبیعت بگڑنے کے باعث لدھیانہ کے اسپتال میں زیر علاج تھےتاہم آج صبح وہ جانبر نہ رہ سکے۔

سینئر اداکار کے انتقال پر شوبز شخصیات سمیت ان کے مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منگل دھلون نے بیک وقت فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری دونوں کیلئے کام کیا،پیار کا دیوتا،رنبھومی، دل تیرا عاشق ، ٹرین ٹو پاکستان جیسی فلمیں منگل دھلون کے کیریئر کا حصہ ہیں۔ 

مزیدخبریں