ویب ڈیسک: ترکیہ میں راکٹ اور بارودی مواد بنانے والی فیکٹری ’مکینیکل اینڈ کیمیکل انڈسٹری‘ (ایم کے ای) میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے دارالخلافہ انقرہ سے 40 کلومیٹر کے مفاصلے پر قائم فیکٹری میں زوردار دھماکے سے کئی افراد زخمی جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
ترک محکمہ دفاع کے مطابق دھماکہ فیکٹری کے ڈائنامائٹ ڈپارٹمنٹ میں پیش آنے والے ایک واقعے کے سبب ہوا ہے۔