(ویب ڈیسک) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی وفات کے بعد ان کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے بھی خاموشی توڑتے ٹویٹ کیا۔
تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت کی وفات کے حوالے سے ایک ٹویٹ کیا ہے ، ٹویٹ میں انہوں نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ۔
عامر لیاقت کی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ مرحوم عامر لیاقت کا سوئم اتوار 12 جون کو ان کی رہائش گاہ پر ہوگا۔ سوئم شام پانچ بجے، عصر اور مغرب کے درمیان ہوگا، انہوں نے احباب کو شرکت کی دعوت دیتے ہوئے اپنے پیغام میں عامر لیاقت کے گھر کا پتہ بھی لکھا ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ دوروز قبل ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی وفات ہوگئی تھی، عامر لیاقت حسین کی تدفین عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی گئی ہے جبکہ نمازِ جنازہ ان کے صاحبزادے احمد عامر نے پڑھائی تھی۔