(محمدساجد) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے پاکستان کی نمائندگی کرتےمتعدد میچز میں ٹیم کو فتح دلوائی،شاہد آفریدی کی پانچ بیٹیاں ہیں جن سے وہ بے حد محبت کرتے ہیں، ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی جس میں وہ اپنی کمسن بیٹی کے ساتھ محبت، شفقت بھرے انداز میں اٹھکیلیاں کررہے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کے نام سے کون نہیں واقف،بڑے بڑے کرکٹ کے کھلاڑی ان کی دھواں دار پرفارمنس اور بولنگ کے آج بھی معترف ہیں، کرکٹ شائقین بھی ان کے پرانے میچز کی ویڈیوز کلپ دیکھتے نظر آتے ہیں، شاہد خان آفریدی نے پاکستان سپر لیگ کے ہونے والے 7 سیزن میں بھی شرکت کرکے اپنے چاہنے والوں کو محظوظ کیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی جس کا کافی پسند کیا جارہا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد آفریدی اسلام آباد سےواپس گھر پہنچ تو لان میں ان کی سب سے چھوٹی بیٹی والد کو دیکھا کر کھل اٹھی اور بھاگتے شاہد آفریدی کی طرف گئی، بیٹی سےمحبت کا یہ عالم کہ لالا بھی پیچھے نہ رہے اور دوڑتے ہوئے ننھی جان کو بانہوں میں لے لیا اور ان کہہ رہے ہیں بابا، بے بی۔
پستو میں کمسن بچی بھی ان سے کچھ کہہ رہی ہے اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے دوبارہ بیٹی کو گلے لگالیا۔ ویڈیو کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نیک خواہشات اور دعائیں دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی پانچ بیٹیاں ہیں، جن میں سے سب سے بڑی صاحبزادی اقصیٰ کی انہوں نے گزشتہ برس کرکٹر شاہین آفریدی سے منگنی کردی تھی۔شاہد آفریدی کی سب سے کم عمر بیٹی 2 سال کی ہیں، جن کی پیدائش فروری 2020 میں ہوئی تھی۔
ان کی صاحبزادیوں کے نام اقصیٰ، انشا عروہ، عجوہ اور اسمارہ ہیں، انہوں نے سال 2000 میں نادیہ شاہد سے شادی کی تھی۔