ویب ڈیسک : جیلوں میں پہلی دفعہ مرد افسران کے ساتھ خواتین کی بڑی سیٹوں پر تعیناتی ہوگی۔
آ ئی جی جیل نے خواتین قیدیوں کے لئے 1لیڈی ڈی آئی جی پریژن، 1لیڈی اے آئی جی اور 1لیڈی سپرنٹنڈنٹ کی سیٹ 2لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پریژن کی سیٹیوں سمیت 621 چھوٹے رینک کی سیٹوں منظور کرنے کےلئے مراسلہ حکومت کو بھجوا دیا ہے ۔
مراسلہ کے مطابق 19 افسران جیل انسپکٹوریٹ، 1سو 72 سنٹرل جیلوں میں اور 430ڈسٹرکٹ جیلوں میں بھرتی کی منظوری دی جائے۔ وزیراعلی نے خواتین قیدیوں کے مسائل کے لئے خواتین افسران واہلکار بھرتی کرنے کی ہدایت کی تھی۔
آئی جی جیل خانہ جات نے بھرتیوں کی منظوری اورنئی سیٹوں کے لئے فنڈز کے لئے سمری محکمہ داخلہ کو بھجوا دی خواتین افسران وملازمین کی موجودگی میں قیدی خواتین کی دیکھ بھال میں آسانی ہوگی۔