سلمان خان کو قتل کرنے کا منصوبہ ناکام، حیران کن انکشافات

11 Jun, 2022 | 06:04 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے قاتلانہ حملے سے بال بال بچ جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  سلمان خان کو قتل کرنے کے لیے ایک گروہ بالکل تیار تھا لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکا اور  سلمان خان قاتلانہ حملے سے  بچ نکلے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ حال ہی میں آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کرنے والے گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے بھیجے گئے شارپ شوٹر کے ذریعے سلمان خان کو جان سے مارنے کی کوشش کی گئی جس میں سلمان خان بچ گئے۔ 

لارنس بشنوئی نے سلمان خان کو قتل کرنے کے لیے ایک شارپ شوٹر کو ہاکی کی کیسنگ میں چھپایا ہوا چھوٹے بور کا ہتھیار بھیجا تھا اور لارنس بشنوئی نے شارپ شوٹر کو سلمان خان کو قتل کرنے کے لیے ان کی رہائشگاہ کے باہر کھڑا کیا تھا۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ملزمان نے سلمان خان کے گھر کے  اطراف کی ریکی کی تھی، ریکی کے دوران شوٹر نے معلومات حاصل کیں کہ سلمان خان جب صبح سائیکل چلانے کے لیے گھر سے باہر جاتے ہیں تو اُن کے ساتھ سکیورٹی گارڈز نہیں ہوتے۔بھارتی میڈیا نے بتایا کہ جس دن سلمان خان کو قتل کیے جانے کے لیے شوٹرز گھر کے باہر پہنچے اس دن سلمان خان کے ساتھ ممبئی پولیس کا ایک دستہ موجود تھا اور سلمان خان کے گھر کے باہر کوئی عوامی تقریب بھی جاری تھی۔

اداکار کے گھر کے باہر اس ہجوم اور شور  و غل نے شارپ شوٹر کو ساتھیوں سمیت واپس جانے پر مجبور کر دیا تاہم رپورٹس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ بھارتی حکام کو سلمان خان کے قتل کی معلومات کس طرح سے ملیں۔

مزیدخبریں