ویب ڈیسک : مشہور ِ زمانہ سائنس فکشن ہالی ووڈ فلم جراسک ورلڈ کی تیسری سیریز’جراسک ورلڈ ڈومینین‘ ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر چھا گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جراسک ورلڈ ڈومینین اس سال کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی متوقع فلموں میں سے ایک ہے اور ہالی ووڈ اسٹار کرس پریٹ کے دنیا بھر میں موجود مداح اس فلم کا بےصبری سے انتظار کر رہے تھے۔
تاہم اب یہ فلم دنیا بھر کے کئی ممالک کے سنیما گھروں میں پیش کی جا رہی ہے جس نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جراسک ورلڈ ڈومینین نےصرف امریکہ میں ہی ریلیزکے آغاز پر 125 ملین ڈالر کا بزنس کیا ہے۔
گزشتہ روز بھارت میں ریلیز کے پہلے ہی دن جراسک ورلڈ ڈومینین نے 8 کروڑ سے زائد کا بزنس کر کے بالی ووڈ کی تمام نئی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔پاکستان میں بھی فلموں کے شوقین افراد جراسک ورلڈ ڈومینین دیکھنے کے لئے بےقرار ہیں یہی وجہ ہے کہ ریلیز کے ملک کے کئی سنیما گھروں میں فلم لگتے ہی ہاؤس فل ہوگئے ہیں۔
یونیورسل پکچرز کی اس فلم میں اس بار ڈائنوسورز کو پچھلی فلموں کے مقابلے زیادہ خطرناک دکھایا گیا ہے۔اس فلم میں بھی کرس پریٹ اور برائس ڈیلس ہاورڈ نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔اس فلم کی کہانی ایملی کارمیکائل نے لکھی ہے کولن ٹریوورو کی ہدایتکار ی میں بننے والی یہ فلم ممکنہ طور پر ’جراسک ورلڈ‘ ٹرائلوجی کی تیسری اور آخری فلم ہوگی۔جس کے بعد اسی سیریز کی نئی ٹرائلوجی بنانے پر کام شروع ہوگا۔