لاہور کی مشہور جامعہ کی سکیورٹی مزید سخت؛ نوٹیفکیشن جاری

11 Jun, 2022 | 04:38 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو سکیورٹی خدشات،یونیورسٹی انتظامیہ نے سکیورٹی ایس او پیز مزید سخت کردیئے۔
 تفصیلات کےمطابق یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سکیورٹی ایس او پیز سخت کردیئے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی مین گیٹ کو رات بارہ بجے کے بعد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صبح چھ بجے تک مین گیٹ سے داخلہ اور باہر جانے پر پابندی ہوگی۔یونیورسٹی میں قائم ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کالونی کے گیٹ بھی رات بارہ بجے کے بعد بند کردیے جائیں گے۔

انتظامیہ کے مطابق گیٹس کی بندش کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے کیا جارہا ہے ۔فیصلے کا اطلاق آج سے ہوگا۔

مزیدخبریں