وقار یونس کا پرویز مشرف کے لیے دُعائیہ پیغام

11 Jun, 2022 | 04:45 PM

ویب ڈیسک :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و بولنگ کوچ وقار یونس نے سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کی صحتیابی کے لیے دُعا کی ہے۔

وقار یونس نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پرویز مشرف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دُعائیہ پیغام بھی لکھا۔ا نہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پرویز مشرف ہماری خوبصورت سر زمین پاکستان کے سچے سپاہی ہیں‘۔سابق کرکٹر نے دُعا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’اللّہ پاک، آپ کو مکمل صحتیابی عطا فرمائے، آمین۔

   گزشتہ روز پرویز مشرف کی طبیعت سے متعلق کچھ خبریں سامنے آئیں جن میں کہا گیا تھا کہ وہ وینٹی لیٹر پر ہیں تاہم اُن کے اہلخانہ نے سوشل میڈیا پر وضاحتی بیان جاری کردیا تھا۔اُن کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں تاہم وہ مشکل ترین مرحلے سے گزر رہے ہیں، اہل خانہ نے ان کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔

مزیدخبریں