پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما انتقال کر گئے

11 Jun, 2022 | 03:38 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر سکندر میندھرو انتقال کر گئے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما  وسینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ نے  کر دی،  وہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور امریکہ میں ان کا علاج چل رہا تھا، آئندہ ہفتے منگل تک سکندر میندھرو کی میت پاکستان لائی جائے گی۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو کو علاج کے لیے امریکہ کے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

78 سالہ سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو کا تعلق سندھ کے ضلع بدین سے تھا اور وہ 2013 سے 2018 کے دوران رکن صوبائی اسمبلی رہے اور وزیر صحت کا قلمدان ان کے پاس تھا۔

مزیدخبریں