ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی گلوکار جسٹن بیبر فالج میں مبتلاہوگئے

امریکی گلوکار جسٹن بیبر فالج میں مبتلاہوگئے
کیپشن: justin bieber paralysis
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مریکی گلوکار جسٹن بیبر کو ’رامسے ہنٹ سنڈروم ‘کی تشخیص ہوئی ہے جو چہرے کے فالج کا سبب بنتا ہے۔

معروف گلوکار جسٹن بیبر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے جسٹس ورلڈ ٹور کو منسوخ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے  یہ انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک ایسی بیماری میں  مبتلا ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں چہرے کا فالج ہوگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں’رامسے ہنٹ سنڈروم ‘ نامی ایک بیماری میں مبتلا ہوگیا ہوں  آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میری ایک آنکھ نہیں جھپک رہی نہ ہی میں مسکرا سکتا ہوں  مجھے اس سنڈروم کی وجہ سے  آدھے چہرے کا فالج ہوگیا ہے‘۔

گلوکار نے مزید کہا کہ’’لہذا، میرے آدھے چہرے پر مکمل فالج ہے، اس لیے جو لوگ میرے اگلے شوز کی منسوخی سے مایوس ہیں، ظاہر ہےمیں ان شوز  کو کرنے کے قابل نہیں ہوں، جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں یہ کافی سنجیدہ ہے، مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں‘‘۔