ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی نیوز چینل پاکستانی ہیکرز کے قابو میں آگیا

بھارتی نیوز چینل پاکستانی ہیکرز کے قابو میں آگیا
کیپشن: INDIAN NEWS CHANNEL
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارتی نیوز چینل پر بریکنگ نیوز دی جارہی تھی کہ اچانک اسکرین پر پاکستان کا جھنڈا نمودار ہوتا ہے اور پھر ’نعتِ نبیﷺ‘ چلنے لگتی ہے۔

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستانی ہیکرز نے بھارتی نیوز چینل ہیک کیا اور نعت رسول ﷺ چلائی۔    بھارتی نیوز چینل کو ہیک کرنے والی ٹیم کا نام ٹیم "ریوولوشن پی کے"  ہے اور اس وقت پاکستان میں بھی ٹوئٹر پر ’ٹیم ریوولوشن پی کے‘ ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

  واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل پر اسلام اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمدﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ گفتگو کی تھی، جس پر پاکستان سمیت کئی اسلامک ممالک کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا ۔  بعد ازاں نوپور شرما کو 5 جون کو توہین آمیز ریمارکس پر بی جے پی سے معطل کر دیا گیا تھا۔

گستاخانہ بیان پر بھارت اور بیرون ملک غم و غصے کا اظہار کیا گیا جبکہ عرب ممالک میں ’بائیکاٹ انڈیا‘ مہم بھی چلی۔