سٹی42: پنجاب کا بجٹ پیش کرنے میں دو دن باقی رہ گئے۔مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان صوبہ پنجاب میں وزارتوں کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے۔
ذرائع کی جانب سے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کو وزیرِ خزانہ پنجاب بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں خزانہ کی وزارت لینے سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کو وزارتِ خزانہ دینے سے انکار کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ پنجاب کا نئے مالی سال کا بجٹ پیر 13 جون کو پیش ہونے جا رہا ہے۔محکمۂ خزانہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق صوبے کے بجٹ کا مجموعی حجم 2700 ارب سے زائد ہو گا، جبکہ اس بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔