(مانیٹرنگ ڈیسک) پائلٹ کی حاضر دماغی کام کر گئی، کراچی سے پشاور جانیوالے نجی ائیر لائن کا مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔
ذرائع کے مطابق ائیر بلیو کے طیارے پی اے 602 کی خراب موسم کی وجہ سے پرواز ناہموار ہوگئی، پائلٹ حاضر دماغی اورمہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو گو راونڈ کرتے ہوئے بلندی پر لے گیا۔
پائلٹ نے پشاور ائیرپورٹ کے قریب ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور فوری لینڈنگ کی اجازت طلب کی جس کے بعد پائلٹ نے طیارے کو باحفاظت پشاور ایئرپورٹ پر اتار لیا ۔
کراچی سے پشاور جانیوالی نجی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بچ گیا
— Amir Raza Khan (@AmirRazakhan042) June 11, 2022
دوران پرواز موسم اچانک خراب ہوگیاطیارہ خراب موسم کی زد میں آگیا
ایئر بلو کی پرواز پی اے 602خراب موسم کی وجہ سے پرواز ناہموار ہوگئی#BreakingNews pic.twitter.com/mO7DJRePyK
طیارے کے اندر کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ پرواز ناہموار ہونے کی وجہ سے طیارے میں موجود مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، مسافر استغفار ،کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ ویڈیو میں بچوں کے رونے کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔