ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے ٹیکس نہ دینے والوں کیخلاف شکنجہ کس لیا

حکومت نے ٹیکس نہ دینے والوں کیخلاف شکنجہ کس لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے ٹیکس نہ دینے والوں کیخلاف شکنجہ کس لیا، اب ٹیکس نہ دینے والوں کو جائیداد خریدنے پر ڈھائی سو فیصد اضافی ٹیکس دینا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق  گاڑی کی خریداری پر دو سو فیصد اضافی ٹیکس عائد ہوگا، ڈھائی کروڑ مالیت کی ایک سے زائد جائیداد رکھنے والوں پر بھی ٹیکس لگے گا، جائیداد کی مارکیٹ ویلیو کا پانچ فیصد کرایہ یا فکس آمدن تصور ہوگا اور اس پر ایک فیصد ٹیکس لگے گا۔

نادرا کسی شخص کی آمدن اور اثاثوں کا حساب لگا کر واجبات کا تعین کرے گا, ایف بی آر نادرا کے تعین کردہ واجبات وصول کرے گا۔ واجبات ادا نہ کرنے والے کے خلاف ایف بی آر کارروائی کرے گا، ایف بی آر اور نادرا معلومات کا تبادلہ کریں گے۔

نادرا اور ایف بی آر معلومات کے محفوظ طریقے سے استعمال کا معاہدہ کریں گے, ایف بی آر نادرا کی معلومات کو اپنے متعلقہ حکام کے ساتھ شئیر کر ے گا،نادرا اس بات کا تعین کرے گا کہ کسی شخص کی آمدن یا اثاثوں کا درست تعین کیا گیا یا نہیں۔

نادار اس بات کا بھی تعین کرے گا کہ اثاثوں کی مالیت سرکاری ریٹس سے مختلف تو نہیں،نادرا مارکیٹ کے مطابق اس کی اصل مالیت کا تعین بھی کرے گا،نادرا کسی بھی شخص کی آمدن اور ٹیکس کا حساب لگائے گا۔

نادرا ، آرٹیفشل انٹیلیجنس یا کسی بھی جدید طریقے کا استعمال کر سکے گا، ایف بی آر متعلقہ شخص کو نادرا کے تعین کردہ ٹیکس سے آگاہ کرے گا۔