ویب ڈیسک:ایک روز قبل انتقال کر جانے والے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں مبینہ شریک ملزم ملک مقصود کے کزن صغیر اعوان کا کہنا ہے کہ حلفیہ کہتا ہوں کہ ملک مقصود کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی۔
ملک مقصود کے کزن صغیراعوان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک مقصود کے بارے میں جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان، فواد چوہدری اور شہباز گِل کی اپنی کوئی زبان نہیں، ہم چپڑاسی نہیں قطب شاہی ہیں۔
صغیر اعوان نے کہا کہ ملک مقصود اپنے کزن کے پاس رہتا تھا، پہلی بار اسے دل کی تکلیف ہوئی تو ڈاکٹر کے پاس گئے۔متوفی کے کزن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک مقصود غریب آدمی تھا، اس کے بچوں کے پاس راشن کے پیسے بھی نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں مبینہ شریک ملزم ملک مقصود کا دبئی میں انتقال ہو گیا تھا جس کے بعد ان کی میت کو لاہور لایا گیا تھا اور لاہور کے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔