ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس،ملزم ملک مقصود سپرد خاک

شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس،ملزم ملک مقصود سپرد خاک
کیپشن: Dead Body
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:شہبازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں مبینہ شریک ملزم ملک مقصود کی میت دبئی سے لاہور لائی گئی۔ 

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق میت نجی ائیر لائن سے گزشتہ روز رات 9 بجے لاہور پہنچی۔ جس کے بعد ملک مقصود کی میت ماڈل ٹاؤن میں ان کے گھر پہنچائی گئی جس کے بعد نشتر پارک ٹاؤن شپ میں نماز جنازہ کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ ملک مقصود کا انتقال دو روز قبل دبئی میں ہوا تھا۔

یاد رہے کہ مقصود احمد کا نام وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں استعمال ہوتا رہا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے دور میں مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر بارہا دعویٰ کر چکے ہیں کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ذاتی ملازم مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے منتقل کیے۔