میرا  شکریہ ادا کرنےسی سی پی اولاہور  کےآفس پہنچ گئیں

11 Jun, 2021 | 11:46 PM

M .SAJID .KHAN

(اسرار خان)اداکارہ میرا اپنی جائیداد پر قبضہ واگزار کرانے پر سی سی پی او لاہور کا شکریہ ادا کرنے ان کے دفتر پہنچ گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا اپنی والدہ شفقت زہرہ کے ہمراہ سی سی پی او آفس پہنچیں، جہاں انہوں نے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر سے ملاقات کے دوران ان کا شکریہ ادا کیا،سی سی پی او کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس غنڈہ  گرد عناصر، قبضہ مافیا اور جرائم پیشہ  افراد کے خلاف سرگرم عمل ہے، انصاف کے متلاشی شہریوں کی فوری داد رسی کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر اداکارہ میرا اور ان کی والدہ کا کہنا تھا کہ بااثر ملز موں نے ان کی مشترکہ خاندانی جائیداد پر قبضہ کیا، جو بعد میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر ہراساں بھی کرتے رہے۔ لاہور پولیس نے فوری انصاف فراہم کر کے ان کے دل جیت لئے ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ میرا نےسی سی پی او لاہور غلام محمود کو درخواست دی تھی،میراکا کہنا تھا کہ میری پراپرٹی کرائے پر تھی جس پر کرائے داروں نے قبضہ کر لیا ہے، اداکارہ میرا کا الزام عائد کیا کہ میری والدہ سے سادہ کاغذ پر انگوٹھے لگوا کر ڈیفنس کا مکان بھی ہتھیا لیا گیا۔ پولیس ایک ماہ کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی  مقدمہ درج نہیں کر رہی  جس پرسی سی پی او نے انکوائری کے احکامات جاری کیےتھے ۔
  

مزیدخبریں