محکمہ ریلوے میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

11 Jun, 2021 | 10:58 PM

سٹی 42: وزارت ریلوے کی جانب سے  گریڈ20اور گریڈ 19کے16افسروں کے تقرروتبادلے  کردیئے گئے جس میں شعبہ مکینیکل،سول انجینئرنگ،الیکٹریکل انجینئرنگ اور کمرشل اینڈ ٹریفک کے افسران شامل۔
  تفصیلات کےمطابق  محکمہ ریلوے کی جانب سے  گریڈ 20 اور گریڈ 19 کے سولہ اعلیٰ افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے  گئے،شعبہ  مکینیکل ،سول انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ اور کمرشل اینڈ ٹریفک کےافسران  شامل  ہیں ،  نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے ثمین اللہ گنڈاپور کو جی ایم ویلفیئر تعینات۔ڈی جی ٹیکنیکل عبدالمالک کو ایم ڈی لوکوموٹو فیکٹری، ایم ڈی کیرج فیکٹری غلام قاسم کو ڈی جی ٹیکنیکل ، گریڈ 20 کے نثار احمد خان کو ایم ڈی کنکریٹ سلیپر فیکٹری ، ایم ڈی کنکریٹ سلیپر فیکٹری عرفان الحق کو چیف پرسانل آفیسر, گریڈ 19 کے فرید احمد کو چیف انجینئر، چیف کمرشل مینجر فاروق اقبال ملک کو ڈی جی لیگل افیئرز  تعینات کردیاگیا۔

گریڈ 19 کی روبینہ ناصر کو چیف کمرشل مینجر ریلویز ،ضیاء اللہ ڈہڑی کو چیف الیکٹریکل انجینئر ،شفیق اللہ رندھاوا کو چیف کنٹرلر سٹورز، محمد ناصر کو پروجیکٹ ڈائریکٹرپرکورمنٹ کیرج فیکٹری اسلام آباد،عقیل یوسف کو پروجیکٹ ڈائریکٹر800ہائی کیپسٹی ویگن مغلپورہ ورکشاپ، کاشف اعجاز کو پروجیکٹ ڈائریکٹر ری ہیبلی ٹیشن مغلپورہ ورکشاپ، محمد یوسف کو پروجیکٹ ڈائریکٹر100 لوکوموٹیو انجن مغلپورہ ورکشاپ,عبدالحسیب کو چیف میکینکل انجینئر “ کیرج “ ریلوے ہیڈ کوارٹر لگادیا۔

مزیدخبریں