کبوتر پکڑنے کا شوق بچے کو مہنگا پڑگیا, دیکھنے والے خوف زدہ ہوگئے

11 Jun, 2021 | 10:47 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(عرفان ملک)کبوتر پکڑنے کا شوق بچے کی جان کے لئے خطرہ بن گیا ،دس سالہ بچہ کبوتر پکڑنے کے لئے گڑھی شاہو میں بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا، خوش قسمتی سے محفوظ رہا ۔

تفصیلات کے مطابق  گڑھی شاہو کپ سٹور کا رہائشی دس سالہ بچہ ذیشان کبوتر پکڑنے کی خاطر اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا, کھمبے پر چڑھنے کے دوران اس کا پاؤں پھسلا اور وہ ایک جھٹکے سے کھمبے کے ساتھ لٹک گیا ،کھمبے سے لٹکتے بچے کی چیخ و پکار سے خوف کا ماحول طاری ہو گیا, مقامی افراد نے بچے کو لٹکتا دیکھ کر اپنی مدد آپ کے تحت ہمت دکھائی اور کھمبے سے لٹکتے ہوئےبچے کو اتار لیا ، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ذیشان کو معمولی چوٹیں آئیں ، اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے ۔

مزیدخبریں