ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کی نااہلی کیوجہ سے افسوسناک واقعہ , 45 بھینسیں مرگئیں

LESCO
کیپشن: LESCO
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:  لیسکو کی نااہلی کےباعث لاہور کے علاقے سبزہ زار میں کرنٹ لگنے سے 45 بھینسیں ہلاک ہوگئیں۔

  پولیس اور بھینسوں کے مالک کے مطابق واقعہ  11 جون کی دوپہر پیش آیا۔ بھینسیں باڑے کے قریب نہر میں نہا رہی تھیں کہ اسی دوران ہائی وولٹیج کی تاریں پانی میں آگریں، جس سے پانی میں موجود تمام 45 بھینسیں موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔

بھینسوں کے مالک کا کہنا ہے کہ  ایک اندازے کے مطابق بھینسوں کی کل مالیت 30 ملین روپے تھی۔ بھینسوں کے مالک نے لیسکو حکام پر الزام عائد کیا ہےکہ واقعہ عملے کی نااہلی کے باعث پیش آیا۔

 بھینسوں کے مالک کا مزید کہنا تھا کہ عملے سےکئی بار وائر سےمتعلق شکایات کی گئی تھیں کہ وہ لٹک رہی ہیں، تاہم بروقت کوئی کارروائی نہ کی گئی اور آج یہ واقعہ رونما ہوا۔