(ویب ڈیسک) آل راؤنڈر شکیب الحسن ڈھاکا لیگ کے دوران کھلیے گئے میچ میں آپے سے باہر ہوگئے، شکیب الحسن میچ کے دوران 2 مرتبہ امپائرز سے لڑ پڑے اور اسٹمپس اکھاڑ پھینکیں۔
Who’s this?
— Iceland Cricket (@icelandcricket) June 11, 2021
Is it Shakib al Hasan? pic.twitter.com/kk69rdyyod
شکیب الحسن کی امپائر کے ساتھ لڑائی کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امپائر نے شکیب الحسن کی اپیل کرنے پر ناٹ آوؑٹ دیا جس پر شکیب الحسن آگ بگولہ ہو گئے اور اسٹمپس کو زوردار لات مار دی۔ اس کے بعد ایک اور مرتبہ میچ کے دوران شکیب الحسن غصہ میں آگئے اور امپائر کے قریب آکر اسٹمپس کو اکھاڑ کر پھینک دیا۔
5.5 overs bowled
— Tamim Iqbal FC (@Tamim28fc) June 11, 2021
Dls method would have come to play after 6 overs! That's why Shakib was frustrated to bowl another ball. And also umpire gave not out to a plumb LBW!
Maybe Shakib sensed something fishy! Because fixing is nothing new in DPL#DPLT20 #DPL #ShakibAlHasan #Abahani pic.twitter.com/viCzCUTKHl
میچ کے دوران شکیب الحسن کی حرکت پر شائقین مایوس ہوگئے، شائقین کی تنقید کے بعد شکیب الحسن نے اپنی حرکت پر معافی مانگ لی۔ شکیب الحسن نے کہا کہ میری حرکت کی وجہ سے میچ خراب ہوا جس پر میں معذرت خواہ ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے امید ہے آئندہ کوئی ایسا عمل نہیں ہوگا۔