(ویب ڈیسک) لاہوریوں نے سیاست دانوں کو بڑے بڑے القاب سے نواز رکھا ہے۔ لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیئے کہ سیاسی راہنما وؑں کو پوری دنیا میں نت نئے ناموں سے نوازا جاتا ہے۔ حتیٰ کہ امریکا جیسے ملک میں بھی ایسا ہوتا رہتا ہے۔ الٹے پلٹے بیانات دینے پر ریپبلیکن جماعت کے رکن لوئی گومرٹ کو شہریوں نے سب سے بڑا احمق سیاستدان قرار دے دیا ہے۔
امریکی رکن کانگریس لوئی گومرٹ کا اپنے تازہ ترین بیان میں کہنا ہے کہ سورج سے پھوٹنے والی آتشیں لپٹیں زمین پر آب و ہوائی تبدیلیوں کی وجہ بن رہی ہیں اور اگرزمین یا چاند کا مدار معمولی بدلا جائے تو زمین محفوظ رہے گی۔ ’میں جانتا ہوں اور اس بات کی تصدیق بھی ہوچکی ہے کہ محکمہ جنگلات نے کلائمٹ چینج کے لیے بہت کام کیا ہے۔ ناسا کے سابق سربراہ نے مجھے بتایا کہ چاند اور زمین کا مدار سورج کے لحاظ سے معمولی تبدیل ہوا ہے۔ پھر شمسی شعلوں (فلیئرز) بڑھ گئے ہیں۔ تو کیا محکمہ جنگلات اور اراضی کا حساب رکھنے والے ادارے چاند یا زمینی مدار کو کچھ تبدیل کرسکیں۔ اس سے زمین پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے‘۔
منگل کے روز کانگریس میں قدرتی وسائل پر بریفنگ کے دوران ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے لوئی گومرٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ جیسے ہی انہوں نے اپنی بات ختم کی ، اجلاس میں کافی دیرتک خاموشی چھائی رہی۔ دوسری جانب ان کے اس بیان کو مضحکہ خیز قرار دیا گیا ۔ اس سے قبل وہ کہہ چکے ہیں کہ ہمیں جلد ہی زمین کو چھوڑنا ہوگا۔ وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ کئی ممالک کی خواتین امریکہ آکربچوں کو جنم دیتی ہیں تاکہ انہیں امریکی سرزمین پر ہی دہشتگرد بنایا جاسکے۔
کیا واقعی سیاستدان احمق ہوتے ہیں؟
11 Jun, 2021 | 07:10 PM