بہترکارکردگی دکھاؤانعام پاؤ۔۔۔

11 Jun, 2021 | 06:44 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: آئی جی پنجاب نےلاہورسمیت پنجاب بھر میں بہترکارکردگی دکھانےوالےلاہورکے3سمیت 106ایس ایچ اوز اورانچارج انویسٹی گیشنز میں 60 لاکھ سے زائد کےنقدانعامات  تقسیم کیے۔

آئی جی پنجاب انعام غنی کی جانب سے بڑے اشتہاریوں اور کریمنلز کو گرفتار کرنے والےایس ایچ اوز کی فہرست جاری کردی گئی ۔بہتر تفتیش کرکے ملزموں  کوسزائیں دلوانے والےتفتیشی افسران کیلئے انعامی رقم کااعلان کیاگیاہے ۔لاہور کےایک ایس ایچ او اور 2 انچارج انویسٹی گیشن انچارج کیلئےایک لاکھ70ہزار روپے کےانعام کا اعلان کیا گیا۔

صوبہ بھر سے106افسران کے لئے 60لاکھ سے زائد کی انعامی رقم متعلقہ اضلاع کوبھجوادی گئی،آئی جی پنجاب نےتفتیشی افسر کی تفتیش پر جس ملزم کو سزائےموت یا عمر قید ہوگی اس تفتیشی کو ایک لاکھ انعام اورسی سی ون دیاجائیگا۔دس سال یااس سے زیادہ قید  کی سزادلوانے پرپچاس ہزارسی سی 2 اور تین سال سے اوپر سزادلوانے پر تفتیشی کو بیس ہزار روپے اور سی سی تھری دیا جائیگا ۔ضلعی افسران کو تعریفی اسناداورنقدانعام دینے کی تقریب منعقد کرکے اجراکاحکم دیا گیا ہے۔
 
© City News Network 2021

مزیدخبریں