ویب ڈیسک : لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کی شوگر مل کا آڈٹ کرنے کے نوٹس کیخلاف درخواست خارج کر دی ۔
تفصیلات کےمطابق جسٹس راحیل کامران شیخ نے جہانگیر ترین کی شوگر مل کی درخواست پر سماعت کی اور فیصلہ سنایا۔ جہانگیرترین کے وکیل نے عدالت کو بتایا گیا کہ ایف بی آر کا نوٹس جاری کرنے کی پیشگی اطلاع دینا لازم ہے، نوٹس بھیجنے والا اس بات کا مجاز ہی نہیں کہ تفصیلات پوچھ سکے ، اثاثوں کی جانچ پڑتال متعلقہ ٹیکس آفیسر کرسکتا ہے ۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہاکہ داخل کرائے گئے جواب کو حتمی جواب ہی نہیں مانا جارہا ۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ ٹیکس آڈٹ کا نوٹس کالعدم قرار دیا جائے ، عدالت نے وکلا ء کے دلائل سننے کے بعد جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی درخواست مسترد کر دی۔