سروسز ہسپتال کا گائنی بلاک میدان جنگ بن گیا

11 Jun, 2021 | 01:22 PM

Imran Fayyaz

(زاہد چوہدری)سروسز ہسپتال کا گائنی بلاک میدان جنگ بن گیا،مریض کے چیک اپ پر ہسپتال ملازمین آپس میں جھگڑ پڑے۔
 تفصیلات کے مطابق سروسز ہسپتال کا گائنی بلاک میدان جنگ بن گیا  ملازمین کی لڑائی، مار کٹائی سے گائنی بلاک کے شیشے ٹوٹ گئے۔ لڑائی اتنی شدت اختیار کر گئی ملازمین نے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کر دی ۔

ملازمین کی  لڑائی اپنی جگہ لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ لڑائی  اتنی شدید  تھی کہ  گائنی بلاک کے شیشے تک ٹوٹ گئے لیکن آفرین ہے انتظامیہ پر جو 1 گھنٹہ لڑائی ہوتی رہی اور انتظامیہ لاعلم رہی۔گائنی بلاک میں لڑائی سے خواتین مریضوں میں  نہ صرف خوب و ہراس پھیل گیا اورعلاج  معالجہ  بھی متاثر ہوا۔

مزیدخبریں