اپوزیشن نے حکومت کو بجٹ پر ٹف ٹائم دینے کیلئے حکمت عملی بنا لی

11 Jun, 2021 | 01:12 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42:پنجاب کے مالی سال 2021 اور 22 کے بجٹ کا معاملہ، اپوزیشن نے حکومت کو بجٹ پر ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی تیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے پارلیمانی پارٹی کو اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے دو کمیٹیاں بنا دیں دونوں کمیٹیوں میں اپوزیشن اراکین کی دس اراکین شامل ہیں۔ سیاسی کمیٹی کو  ملک ندیم کامران لیڈ کریں گے جبکہ لیگل کمیٹی کو رانا مشہود لیڈ کریں گے۔  خلیل طاہر سندھو کو اپوزیشن اراکین کی تعداد کو پوری رکھنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔کمیٹی اراکین میں طاہر خلیل سندھو ، افتخار چھچر،خواجہ عمران نذیر، مناظر حسین رانجھا، خواجہ سلمان رفیق، بلال یاسین، عظمی بخاری، ملک احمد خاں، رانا مشہود اور  زکیہ شاہنواز شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے لیگی ارکان کو بروقت اسمبکی سیکرٹریٹ میں کٹوتی کی تحاریک جمع کروانے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔مذکورہ لیگی ارکان بجٹ کے بعد کٹوتی کے تحاریک پیش کریں گے۔ حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم کو ارکان اسمبلی کی معاونت کی بھی ہدایت کر دی۔ لیگل کمیٹی ارکان کو کٹوتی کی تحاریک کی تیاری میں قانونی معاونت فراہم کرے گی۔

اپوزیشن لیڈر  پیپلز پارٹی کی حمایت لینے کے لئے بھی سرگرم ہوگئے ہیں۔ حمزہ شہباز پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی سے بجٹ پر مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے۔   

مزیدخبریں