اچھرہ : دکان میں ڈکیتی کی فوٹیج سامنے پر آگئی

11 Jun, 2021 | 12:25 PM

Imran Fayyaz

(وقاص احمد)اچھرہ میں سینٹری کی دکان پر ڈکیتی کی واردت،پاک ٹریڈرز پر ہونے والی ڈکیتی کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکوہیلمٹ ،نقاب پہن کر دکان میں داخل ہوئے،ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر 1 لاکھ نقدی ودیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیں،پاک ٹریڈرز پر8 ماہ میں 3 بار ڈکیتی کی واردت ہوئی۔پہلے ہونے والی 2 وارداتوں کےملزمان بھی گرفتارنہیں ہوئے۔

 دوسری جانب ڈیفنس سی میں پولیس نے،2 رکنی متحرک موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا ہے،ملزمان میں سرغنہ حسین عرف حسنی اور حبیب اللہ شامل ہیں،ملزمان سے6 موٹر سائیکلیں، 8 موبائل فونز ،2 پسٹلز، نقدی برآمد کر لی گئیں ہیں۔

شہر میں ڈاکو راج برقرار ہے جس کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔لاہور میں  ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں گزشتہ دنوں بھی نشترکالونی میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر بیکری لوٹ لی تھی اس  واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی تھی۔

مزیدخبریں