اداکا رہ صو فیہ مرزا کے سابق شو ہر سے متعلق عدالت کا اہم حکمنامہ

11 Jun, 2021 | 12:08 AM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ صوفیہ مرزا کے سابق شوہر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جا ری کر دیا ہے۔

 تفصیلا ت کے مطابق عدالت عا لیہ نے یہ حکم دیتے ہوئے ریڈ وارنٹ واپس کرنے کی کارروائی کی بھی ہدایت کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے اداکارہ کے سابق شوہر عمر فاروق ظہور کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار نے اپنا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا۔

 لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں درخواست گزار کا نام سفارت کار ہونے پر استثنیٰ کی وجہ سے ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو عدالتی حکم پر عمل کرکے تین دنوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مقدمہ کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا۔

مزیدخبریں