ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن میں پانی نایاب ہوگیا

11 Jun, 2020 | 11:11 PM

Arslan Sheikh

( عثمان الیاس ) ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن کوثر کالونی کے علاقہ مکینوں نے علاقے پانی کی عدم فراہمی اور گندے پانی کی وجہ سے احتجاج کیا، حکام کو بار بار نوٹس کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن کوثر کالونی میں پانی نایاب ہوگیا۔ علاقے میں مسلسل پانی کی عدم فراہمی نے لوگوں کو احتجاج کرنے پر مجبور کر دیا۔ علاقے میں پانی کی عدم فراہمی اور گندا پینے کا پانی علاقہ مکینوں کے لئے شدید پریشانی بن گیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقہ زیادہ وقت پانی نہیں آتا اور اگر آتا تو ہے تو گندا پانی آتا ہے، گندا پانی پینے کے باعث علامہ مکینوں میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

اہل علاقہ کا مزید کہنا تھا کہ حکام کو بار بار نوٹس کے باوجود کوئی شنوائی نہیں اس حکام بالا سے درخواست اس پر نوٹس لے۔

مزیدخبریں