ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسٹمز کا چھاپہ، کروڑوں روپے مالیت کا سمگل شدہ کپڑا برآمد

کسٹمز کا چھاپہ، کروڑوں روپے مالیت کا سمگل شدہ کپڑا برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضوان نقوی ) کسٹمز انٹیلی جینس کی اچھرہ مارکیٹ میں چھاپہ مار کارروائی، ایس ایم جے پردہ اینڈ صوفہ کلاتھ ہاؤس کے گودام سے دو کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کا سمگل شدہ کپڑا برآمد کرلیا۔

کسٹمز انٹیلی جینس کی ٹیم نے اچھرہ مارکیٹ میں بڑی چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ایس ایم جے پردہ اینڈ صوفہ کلاتھ کے گودام سے سمگل شدہ کپڑے کی بھاری کھیپ برآمد کرلی۔

کسٹمز انٹیلی جینس حکام کے مطابق ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جینس کی خفیہ اطلاع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر حسن فرید کی سربراہی میں کارروائی کی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد لیاقت رانجھا، سپرانٹنڈنٹ آغا قدیر حیدر، یونس قادری، کسٹمز انٹیلی جینس آفیسر ذوالفقار علی ڈوگر، اکمل شہباز، اسلم چوہدری، نعمان اشرف، کسٹمز انٹیلی جینس آفیسر احتشام نوید اور علی رضا بھٹی چھاپہ مار ٹیم میں شامل تھے۔

کسٹمز انٹیلی جینس نے کپڑا ضبط کرکے گودام کے مالک محمد صادق کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔