پنجاب پولیس کی ٹریننگ پر سٹاپ لگ گیا

11 Jun, 2020 | 08:55 PM

Malik Sultan Awan

(علی ساہی) لاہور سمیت  پنجاب بھر میں پولیس کے 30ٹریننگ و پروموشن کورسز تعطل کا شکار ہو گئے، 10ہزار سے زائد کانسٹیبل سے لے کر ڈی ایس پیز تک کے اہلکار و افسران متاثر ہوں گے۔ رواں سال شیڈول کے 33کورسز میں سے صرف 3مکمل ہو سکے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے پنجاب پولیس کی ٹریننگ پر سٹاپ لگا دیا، جس کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں کانسٹیبلان ،لیڈی کانسٹیبلان، ٹریفک اسسٹنٹ ،اے ایس ائیز، سب انسپکٹرز، اور انسپکٹرز متاثر ہوئے ہیں کیونکہ چھوٹے ملازمین کی بھرتی کے بعد بنیادی کورسز اورافسران کی ترقی کے لیے ضروری کورسز رواں برس کورونا وائرس کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوگئے ہیں۔  کورونا وائرس کے باعث ٹریننگ سکولز اور کالجز بند پڑے ہیں اور ابھی انکو کھولنے کا فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔

رواں سال3کورسزمکمل ہوئے جس میں 1100اہلکار پاس آؤٹ ہوئے ہیں جبکہ 10ہزار308ملازمین کے کورسز پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا اور 30 کورسز یا تو تعطل کا شکار ہوئے ہیں یا بالکل شروع ہی نہیں ہو سکے۔ رواں برس پولیس افسران و اہلکاروں کی ترقی کے لیے لاہورسمیت پنجاب کے ٹریننگ سکولزاور کالجز میں ٹریننگ کے لیے تعداد بھی بڑھائی گئی تھی۔ ٹریننگ کالجز کھولنے کےلیے حتمی فیصلہ آئی جی پنجاب کریں گے جبکہ کورسز کو ازسرنو ترتیب دے کرشروع کرایا جائے گا۔

مزیدخبریں