ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایکسپو سنٹر، کورونا ہسپتال سفید ہاتھی بننے لگا

ایکسپو سنٹر، کورونا ہسپتال سفید ہاتھی بننے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم ) ایکسپو کورونا ہسپتال میں مریضوں کی دی جانیوالی سہولیات کا پول کھل گیا، کمشنر آفس کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو بھیجی جانیوالی سروے رپورٹ میں انکشافات، نا قص کھانے، صفائی ستھرائی اور ادویات کی مناسب فراہمی نہ ہونے کا اعتراف کرلیا۔

ایکسپو سنٹر ہسپتال میں مریضوں کو ناقص سہولیات کی فراہمی پر احتجاج کا معاملہ، کمشنر آفس سے ڈی سی آفس کو بھیجی جانیوالی سروے رپورٹ نے ایکسپو سنٹر میں کورونا مریضوں کو دی جانیوالی سہولیات کا پول کھول دیا۔

سروے کے بعد تیار کی جانیوالی رپورٹ میں مریضوں کو ناقص سہولیات کی فراہمی کا اعتراف کرلیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 13 مئی اور اس سے قبل بھی ایکسپو سنٹر کے مریضوں نے ناقص سہولیات کی فراہمی متعلق احتجاج کیا، جس پر سروے کے بعد یہ بات درست ثابت ہوئی کہ کورونا مریضوں کو انتظامیہ کی جانب سے مناسب کھانا نہیں فراہم کیا جا رہا۔

  ایکسپو سنٹر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات تسلی بخش نہیں، مریضوں کے ٹیسٹ لیٹ کیے جارہے ہیں، ڈاکٹر توجہ نہیں دیتے اور دوائیوں کی فراہمی بھی ٹھیک نہیں کی جا رہی۔

ایکسپو کورونا ہسپتال میں ہونیوالے احتجاج کے حوالے سے سامنے آنیوالی رپورٹ میں کورونا مریضوں کے مطالبات کو درست قرار دیا گیا اور ناقص انتظامات کا اعتراف کیا گیا۔