ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے ایونیو ون کے الاٹی اٹھارہ سال بعد بھی محرومیوں کا شکار

ایل ڈی اے ایونیو ون کے الاٹی اٹھارہ سال بعد بھی محرومیوں کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب :اووروں کو نصیحت خود میاں فصیحت ، ایل ڈی اے ایونیو ون کے الاٹی پارکس اور بنیادی سہولیات اٹھارہ سال بعد بھی محرومیوں کا شکار ، ایل ڈی اے نے ایونیو ون کی نااہلیوں کا ملبہ بیٹرمنٹ فیس وصولی کی صورت میں الاٹیوں پر گرانے کا فیصلہ کرلیا ۔


ایل ڈی اے کا شعبہ سی ایم پی پرائیویٹ ہاوسنگ سکیمز میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ریگولیٹ کرتا ہے ۔ ایل ڈی اے ایونیو ون کے معاملات پر سی ایم پی ونگ نے اپنے افسران کا دفاع شروع کردیا ہے ۔ ایونیو ون میں کسی بھی قسم کی بنیادی سہولیات میسر نہیں، نہ ہی مسجد تک تعمیر کی جاسکی ہے ۔ ایونیو ون کا چارج اس سے قبل ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹر کے پاس تھا، ناکامی پر چارج اربن پلاننگ کو دیا گیا ۔ ایل ڈی اے ایونیو ون تقریباً سترہ ہزار کنال کی پرائم لوکیشن سوسائٹی ہے ۔ ایل ڈی اے نے ایونیو ون کو ماڈل سوسائٹی بنانے کیلئے ملبہ رہائشی اور الاٹیوں پر ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بیٹرمنٹ فیس وصولی کا پروپوزل ڈی جی ایل ڈی اے کو منظوری کیلئے پیش کردیا گیا ہے ۔

دوسری جانب چیئرمین پی ایچ اے انجنیئر یاسر گیلانی نے شہر بھر میں غیر قانونی اشتہارات ، بل بورڈز اور سٹیمرز پر کاروائی کے احکامات جاری کردیئے۔ پی ایچ اے ہیڈ آفس میں مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے کی ۔ اجلاس میں قائم مقام ڈی جی پی ایچ اے طارق علی بسرا اور مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے شرکت کی ۔

چئیرمین نے کہا کہ شہر بھر میں غیر قانونی اشتہارات، بل بورڈ اور سٹیمرز کیخلاف کارروائی کر کے صفائی کی جائے ۔ چیئرمین پی ایچ اے انجنیئر یاسر گیلانی نے کہا کہ بے ہنگم اور بے ترتیب ایڈوئرٹائزمنٹ برداشت نہیں کی جائے گی ۔ قائم مقام ڈی جی طارق علی بسرا نے کہا کہ مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ ادارے کے ریونیو میں توازن برقرار رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی کے ساتھ کام کررہا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer