چیف سیکرٹری پنجاب نے ای بلڈنگ پلان پراجیکٹ کی منظوری دیدی

11 Jun, 2020 | 04:02 PM

Sughra Afzal

(راؤ دلشاد حسین) تعمیراتی سیکٹر کیلئے اچھی خبر، چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے ای بلڈنگ پلان پراجیکٹ کو نافذ کرنے کی منظوری دے دی، میٹرو پولیٹن کارپوریشن سمیت 455 بلدیاتی ادارے اور ڈویلپمنٹ اتھارٹیز تیس روز میں بلڈنگ پلان کی منظوری دینے کی پابند ہوں گی۔

چیف سیکرٹری پنجاب چودھری محمد سرور نے ایز آف ڈونگ بزنس پالیسی کے تحت میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور 455 بلدیاتی اداروں میں بلڈنگ پلانز پورٹل سسٹم کی منظوری دے دی، بلڈنگ کمپلیشن سرٹیفکیٹ 30 روز، لینڈ یوز کنورژن سے متعلق 45 روزمیں فیصلہ کرنا ہوگا جبکہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم میں ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پلان 60 روز اور میٹرو پولیٹن کارپوریشنز کو  75 روزمیں پلان کی منظوری دینا ہوگی، بلڈنگ پلان پورٹل سسٹم پراجیکٹ کانفاذ 15 جون سےشروع ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پانچ مرلہ سے عمودی عمارتوں کے بلڈنگ پلان کی منظوری ایک ماہ میں دی جائے گی، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے سروسز کی فراہمی کے معاملات طے پاگئے، کمرشل و رہائشی، سیمی کمرشل اورانڈسٹریل بلڈنگ پلان کی منظوری تیس روز میں ہوسکے گی، تاہم ہائی رائز عمارت کیلئے واسا، ٹیپا اور محکمہ ماحولیات سات روز این او سی جاری کرنے کے پابند ہوں گے، این او سی نہ جاری کرنے کی صورت میں ابتدائی سات روز میں اعترافات جاری کرنا لازم ہونگے۔ 

بلڈنگ پلان جمع کرانے کے بعد ایک روز ہیڈ ڈرافٹ مین، میونسپل پٹواری دو روز، بلڈنگ سرویئر دو روز جبکہ بلڈنگ انسپکٹرتین روز میں منظوری دے گا، اسسٹنٹ میونسپل آفیسر پلاننگ دو روز جبکہ ڈپٹی میونسپل آفیسر پلاننگ تین روز میں پلان کی منظوری دینے کا پابند ہوگا۔

چیف کارپوریشن آفیسر پانچ روز میں چانچ پڑتال کر کے حتمی منظوری کے لیے ایڈمنسٹریٹر کو ارسال کردے گا، ایڈمنسٹریٹر چھ روز میں بلڈنگ پلان کی حتمی منظوری دینے کا پابند ہوگا۔

ای بلڈنگ پلان پراجیکٹ کے تحت سائلین کال سنٹرز، ای میلز، واٹس ایپ اور ویب پورٹل سسٹم سے بلڈنگ پلان سے متعلق معلومات لے سکیں گے۔

دوسری جانب ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ نے گورننگ باڈی کے تجویز کردہ بلڈنگ اینڈ زوننگ رولز 2019 کو مذاق بنالیا ، شعبہ ٹاؤن پلاننگ نے بلڈنگ اینڈ زوننگ رولز میں سٹیل سٹرکچر کی اجازت دینے کیلئے ایک نئی ترمیم تجویز کردی ۔

مزیدخبریں