ڈاکو نوٹوں سے بھری اے ٹی ایم اٹھا کرلے گئے

11 Jun, 2020 | 11:15 AM

Azhar Thiraj

سٹی 42: بینکوں کی ای ٹی ایمز سے پیسے نکلوانے والوں کے لٹنے کی خبریں تو گاہے آپ سنتے رہتے ہوں گے لیکن یہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی کہ ڈاکو ایک اے ٹی ایم ہی اٹھا کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق 8سے 9ڈاکو ﺅں نے یہ واردات کی اور اے ٹی ایم ہی اکھاڑ کر ساتھ لے گئے جس میں 18لاکھ روپے کیش موجود تھا۔ یہ اے ٹی ایم ایکسس بینک کی تھی۔ بینک کے عملے نے اگلی صبح اے ٹی ایم غائب پا کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور وہ ملزمان کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ٹھانے میں پیش آیا۔ 

یاد رہے کہ بھارت میں اتنی غربت ہے کہ وہاں اسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں گزشتہ دنوں ہسپتال انتظامیہ نے محض 11 گیارہ ہزار کا بل ادا نہ کرنے پر ایک معمر مریض کو بستر سے باندھ دیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔مقامی میڈیا کے مطابق شاہجا پور کے ایک نجی ہسپتال میں 80 سالہ شخص کو تشویشناک حالت میں لایا گیا جہاں مریض کے ہاتھ پاﺅں کو ڈسچارج کے وقت قبل بستر سے باندھ دیا گیا تاکہ وہ بل ادا کیے بغیر فرار نہ ہوجائیں۔ تصاویر وائرل ہونے پر اعلیٰ حکام نے نوٹس لے لیا۔

اسی طرح  راجستھان میں ایک شخص سڑک پر مردار جانور کا گوشت کھاتا دکھائی دیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راستے سے گزرے ایک شخص نے مردار کھانے والے کو روکا اور کھانا پیش کیا۔ بھارت میں ان افسوس ناک واقعات کی وجہ بغیر منصوبہ بندی اچانک لاک ڈاؤن بنا، نریندر مودی نے لاک ڈاؤن لگاتے ہوئے معافی تو مانگی لیکن اس کے بعد غربیوں کو بھوکا مرنے پر چھوڑ دیا۔

 

مزیدخبریں