ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

 قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے.عطاء اللہ تارڑ  نے  کہا ہے کہ  قوم سے دعاؤں کی درخواست ہے. اللہ تعالی میاں شہباز شریف کو جلد صحتیاب کریں.

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے.عطاء اللہ تارڑ  نے  کہا ہے کہ  قوم سے دعاؤں کی درخواست ہے. اللہ تعالی میاں شہباز شریف کو جلد صحتیاب کریں، میاں شہباز شریف کو  ان حالات میں نیب میں طلب کر کے ان کی زندگی کو خطرے میں ڈالا گیا.

عطاء اللہ تارڑ  کا  کہنا ہے جہ تحریری طور پر نیب کو متعدد بار آگاہ کیا کہ میاں شہباز شریف کینسر کے مرض میں مبتلا رہے ہیں اور ان کی قوت مدافعت عام لوگوں کی نسبت کم ہے،   یہاں تک کہ ویڈیو لنک پر تفتیش کرنے  کی پیشکش کی، 9 تاریخ کو نیب کی پیشی کے علاوہ نہ کسی سے ملاقات کی اور نہ ہی کہیں اور گئے.

عطاء اللہ تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ  اگر میاں شہباز شریف کو کچھ ہوا تو عمران نیازی اور نیب ذمہ دار ہوں گے، شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن رہائشگاہ پر اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا ہے اور ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں. 

 اس سے قبل  مسلم لیگ ن کےصدرمیاں  شہباز شریف نے اپنا دوبارہ  کورونا ٹیسٹ کروایا  تھا جو  نیگٹوآیا تھا ، میاں شہبازشریف9  جون کو لاہورہائیکورٹ ضمانت کےسلسلے  میں ایک ہجوم میں  پیش ہوئےتھے جس کے بعد  انھوں نےدوبارہ کورونا  ٹیسٹ کروایا  تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

یاد رہے  کہ  شہباز شریف نے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے ٹیسٹ مثبت آنےپر شاہدخاقان عباسی کےلیےنیک خواہشات کااظہارکرتےہوئے کہا تھا کہ  شاہدخاقان عباسی پارٹی کااثاثہ ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ دے جبکہ کورونا سےمتاثرین کی بڑھتی تعدادنےخوفناک شکل اختیارکرلی ہے تاہم دعاہے کہ شاہدخاقان عباسی سمیت تمام متاثرہ افرادکوصحت کاملہ عطا فرمائے ۔

Shazia Bashir

Content Writer