ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا سے مزید 7جاں بحق 1408 نئے کیس

کورونا سے مزید 7جاں بحق 1408 نئے کیس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (زاہد چودھری، شاہدسپرا، علی ساہی) لاہورمیں کوروناوائرس کے 1408 نئے کیسز سامنے آگئے جبکہ مزید7 اموات ہوئیں، شہر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد21581 اوراموات 290 ہوگئیں۔

 تفصیلات کے مطابق لاہورمیں کوروناوائرس کے 1408 نئے کیسز سامنے آگئے جبکہ مزید7 اموات ہوئیں، شہر میں کورونا کیسزکی مجموعی تعداد21581 اوراموات 290 ہوگئیں۔  پنجاب میں کوروناوائرس کے 2641نئے کیسز سامنے آگئے۔ ترجمان محکمہ پرائمری ہیلتھ کے مطابق مجموعی تعداد43460  ہوگئی۔ پنجاب میں کورونا سے 34 مزیداموات ہوئیں جس کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد807  ہو گئیں۔

 

علاوہ ازیں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد8643 ہو چکی ہے۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو) کے چیف فنانشل آفیسر بشریٰ عمران میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو ئی ہے جبکہ شعبہ فنانس کے ڈپٹی منیجر اور نائب قاصد بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ ڈپٹی منیجر کمپلینٹس ہیڈ کوارٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹر میٹریل مینجمنٹ میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، کورونا کی علامات ہونے کی وجہ سے کئی افسروں نے نے گھر میں آئسولیشن اختیار کر لی،  ہیڈ کوارٹرز کے داخلی راستے پر تھرمل گن سے ٹمپریچر چیک کیا جا رہا ہے۔

  کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر اب تک15 ملازمین کو علامات ہونے کی وجہ سے داخلی راستہ پر روک کر واپس گھر بھجوا دیا گیا ہے،  اس سے قبل لیسکو کی دو سب ڈویژنز کے دفاتر کو کورونا وائرس کی وجہ سے سیل کیا گیا ہے۔ سمن آباد اور پریم نگر سب ڈویژن میں پانچ ملازمین میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

 

 سمن آباد ڈویژن کے ایک ملازم جبکہ پریم نگر کے چار ملازمین میں کورونا پایا گیا، دریں اثناء پولیس کے کورونا وائرس سے متاثرہ افسروںاور اہلکاروں کی تعداد 924 ہوگئی۔ مہلک مرض سے اب تک شہداء کی تعداد7 ہوگئی۔ گزشتہ3 روز کے دوران پولیس کے مزید 137افسرواہلکار وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

 

اب متاثرہ مریضوں کی تعداد787 سے بڑھ کر 924 ہوگئی ہے۔ مثبت آنے والوں میں 516 افسران اوراہلکار مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔401 پولیس افسراور اہلکار کوروناکوشکست دے چکے ہیں۔ اب تک صوبہ بھر میں21ہزار747ملازمین کے ٹیسٹ کروائے گئے ہیں۔  جس میں 18ہزارنیگیٹیو آئے جبکہ 2947کی رپورٹس کا انتظارہے۔

 

لاہورپولیس کے سب سے زیادہ پولیس افسر اوراہلکارکورونا سے متاثر ہوئے جس میں 145زیرعلاج جبکہ 97 جوان صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer