پنجاب ڈینٹل ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولیات کا فقدان

11 Jun, 2019 | 11:17 PM

Arslan Sheikh

( زاہد چوہدری ) پنجاب ڈینٹل ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولت بحرانی کیفیت کا شکار، 100 میں سے 60 خراب ڈینٹل یونٹس کی تبدیلی کا معاملہ فنڈز کی کمی کے سبب کھٹائی میں پڑ گیا، ڈاکٹرز پرانے اور ناکارہ آلات کے ساتھ ہی کام چلانے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ڈینٹل ہسپتال میں روزانہ دانتوں کے امراض میں مبتلا تقریباً ایک ہزار مریض علاج معالجے کیلئے آتے ہیں۔ مریضوں کو علاج کی فراہمی کیلئے ہسپتال کے مختلف شعبوں میں 100 ڈینٹل یونٹس میسر ہیں جن میں سے 60 ڈینٹل یونٹس پرانے اور اپنی عمر پوری کرنے کے ساتھ جزوی طور پر ناکارہ ہیں۔

ناکارہ اور پرانے ڈینٹل یونٹس کو بار بار مرمت کرکے کام چلایا جارہا ہے۔ ڈینٹل ہسپتال میں پرانے اور ناکارہ ڈینٹل یونٹس کی جگہ نئے یونٹس کی خریداری کیلئے رواں مالی سال میں بھی فنڈز فراہم نہیں کئے گئے ہیں اور یہ منصوبہ سرد خانے کی نذر ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈینٹل یونٹس کی تبدیلی کیلئے آئندہ مالی سال میں بھی فنڈز کی فراہمی یقینی نہیں ہے۔

مزیدخبریں