کنٹریکٹ پر بھرتی ہونیوالے اساتذہ کیلئے بری خبر

11 Jun, 2019 | 09:56 PM

Arslan Sheikh

( اکمل سومرو ) پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت گریڈ 17 اور 18 میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہونیوالے اساتذہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا، کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے کی بناء پر 20 جون کے بعد اساتذہ ملازمتوں سے فارغ ہوجائیں گے۔

 پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے سے 2014 میں محکمہ سکولز ایجوکیشن کیلئے گریڈ 17 اور گریڈ 18 میں اساتذہ کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تھا، سبجیکٹ سپیشلسٹ کی حیثیت سے بھرتی کیے گئے 228 اساتذہ کی ملازمت میں تاحال توسیع کا فیصلہ نہیں کیا گیا، مذکورہ اساتذہ کا پانچ سالہ کنٹریکٹ 20 جون کو ختم ہوجائے گا۔

اساتذہ کے کنٹریکٹ میں 20 جون تک توسیع سے نہ کی گئی تو ان کی تنخواہیں بند ہو جائیں گی، کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے اساتذہ ہائیر سیکنڈری سکولوں میں تعینات ہیں۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ وزیر سکولز ایجوکیشن اور ڈی پی آئی سیکنڈری ایجوکیشن اساتذہ کے کنٹریکٹ میں توسیع کیلئے اقدامات کریں، کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے کی صورت میں یونین پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دے گی۔

مزیدخبریں