تھیٹروں میں فحاشی اور بیہودگی پھیلانے والے فنکاروں کی شامت آگئی

11 Jun, 2019 | 06:01 PM

Sughra Afzal
Read more!

(قیصرکھوکھر) محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈی سی لاہور کو لکھا ہے کہ وہ فوری طور پر تھیٹر میں فحاشی اور بیہودگی پھیلانے والوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کریں۔

محکمہ داخلہ کو ایک رپورٹ موصول ہوئی تھی کہ لاہور شہر کے تمام تھیٹروں میں فنکار فحاشی پھیلا رہے ہیں اور نیم برہنہ رقص کرتے ہوئے گندی زبان استعمال کی جا رہی ہے، جس سے معاشرے میں فحاشی کو فروغ مل رہا ہے۔

 محکمہ داخلہ نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی لاہور کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان تھیٹرز کی چیکنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں اور فحاشی اور عریانی پھیلانے والے اداکاروں کیخلاف فوری طور پر کارروائی کریں۔

 محکمہ داخلہ نے مزید کہا ہے کہ فحاشی کو روکنے کیلئے ایسے تھیٹرز کوفوری طور پر بند کردیا جائے، محکمہ داخلہ نے ڈی سی لاہور سے اس حوالے سے ثبوت بھی مانگے ہیں تاکہ فحاشی پھیلانے میں ملوث سٹیج اداکاروں پر ہمیشہ کیلئے پابندی عائد کی جا سکے۔

مزیدخبریں