(عمر اسلم) حمزہ شہباز کی گرفتاری پر لیگی رہنما مشتعل ہوگئے، لاہور ہائیکورٹ کے باہر سابقہ لیگی ایم پی اے فرزانہ بٹ نے پولیس اہلکار کو تھپڑ جڑ دیا۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف کی گرفتاری پر سابق ایم پی اے فرزانہ بٹ آپے سے باہر ہوگئیں، ڈیوٹی پرموجود پولیس اہلکاروں سے ناروا سلوک کیا، سخت جملے استعمال کیے، دھکے دیئے اورڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کو تھپڑ بھی دے مارا، حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری پر دیگر لیگی کارکنان نے بھی پولیس کیساتھ بدتمیزی کی۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی جانب سے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو تھپڑ مارنا اور بدتمیزی کرنا افسوسناک ہے، (ن) لیگ کی سابقہ ایم پی اے فرزانہ بٹ کی جانب سے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کی جتنی مذمت بھی کی جائے وہ کم ہے کیونکہ یہ پولیس ہی ہے جو دن رات ہماری حفاظت کرتی ہے۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو نے ضمانت منسوخ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ کے کمرہ عدالت سے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو گرفتار کرلیا۔