(قیصر کھوکھر) محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور شہر سمیت صوبہ بھر میں ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی میں مزید تین ماہ کی توسیع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
محکمہ داخلہ نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ڈرون کیمرے کا استعمال کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر مقدمات درج کیے جائیں اور ڈرون کیمرہ قبضہ میں لے لیا جائے، جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔